اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال پراعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے ۔
وزیر اعظم کے طلب کردہ اجلاس میں افغانستان کی حالیہ صورتحال پر حکمت عملی بنائی جائے گی جبکہ دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیر غور آئیں گے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت گزشتہ شب بنی گالہ میں بھی اہم مشاورتی اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات زیر غورآئے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔