اسلام آباد:پولیس نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے ساندہ میں خاتون سے ڈیڑھ ماہ تک مبینہ زیادتی کرنے والا جعلی پیرگرفتارکرلیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ خاتون کی شادی ضلع شیخوپورہ میں ہوئی ہے جو گھریلو ناچاکی پر نویدنامی جعلی پیرکے پاس تعویذ کرانے آئی تھی جس کے بعد ملزم عورت کو ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتارہا۔
ایس ایچ او ساندہ شیخ خالد فاروق کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے گھر والے خاتون کو تلاش کرتے رہے لیکن نہ ملنے پر ساندہ پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوید نامی ملزم کوگرفتارکرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی بیشتر خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔