افغانستان کے طرز عمل پر پاکستان کا جوابی وار، کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو اہم مشاورت کے لیے اسلام آباد بلالیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو مشاورت کیلئےاسلام آباد بلالیا گیا ہے، پاکستانی سفیرمنصور احمدخان اتوارکی رات کابل سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کو افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کیلئےبلایا گیا ہے، منصور احمد خان آج دفتر خارجہ میں سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق اہم ترین ملاقات میں پاکستان سے افغان سفیراورعملےکی کابل واپسی سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا اس کے علاوہ ملاقات میں مجوزہ افغان امن کانفرنس میں پیشرفت پر بھی مشاورت ہوگی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز افغان صدراشرف غنی نے پاکستان سے سفیر اور عملے کو وطن واپس بلایا تھا، افغان دفترخارجہ کو سفیراور تمام سفارتی عملے سمیت واپسی کی ہدایت کی گئی تھی۔افغان حکومت نے مؤقف دیا کہ ’سفارتی عملے کو مکمل سیکیورٹی ملنے تک کسی کو بھی واپس نہیں بھیجا جائے گا۔