سندھ میں بارہ ربیع الاوّل، 19 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔فائل فوٹو
سندھ میں بارہ ربیع الاوّل، 19 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔فائل فوٹو

ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کا سیاحتی مقامات پر داخلہ بند

سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایس او پی کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت سیاحتی مقامات پر کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق ویکسی نیشن نہ کرانے والے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ بھی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیاحتی مقامات پرآنے والوں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرنے کے انتظام بھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق مسافر بسوں اور ٹرینوں میں 70 فیصد سے زائد مسافروں کے بٹھانے پر پابندی ہوگی، شاپنگ مالزاورکاروباری مراکز میں متعین کیے گئے وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق پٹرول پمپس، اسپتال، میڈیکل اسٹورز، دودھ کی دکانیں اور ریسٹورنٹ کی ٹیک اوے سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی، شادی ہالوں کے اندر 200 جبکہ کھلی فضا میں 400 مہمانوں کی اجازت ہوگی۔ شادی ہالز میں آنے والے مہمانوں کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔