نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے واٹر پمپس لگا دیے گئے ہیں،فائل فوٹو
نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے واٹر پمپس لگا دیے گئے ہیں،فائل فوٹو

ماسک تھوڑی پر نہیں، منہ اورناک پر لگائیں ۔ترجمان سندھ حکومت

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگرعوام چاہتے ہیں کہ حکومت لاک ڈاؤن نہ کرے تو ایس او پیز کو نظر انداز ہر گز مت کریں ،عوام منہ کی بجائے تھوڑی پر ماسک لگا رہے ہیں جس سے کیسز بڑھ رہے ہیں ، براہ کرم ماسک تھوڑی پر نہیں بلکہ منہ اورناک پر لگائیں ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بد قسمتی سے کراچی میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوا، اس وقت سب سے اہم مسئلہ کورونا وائرس کا ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 23فیصد سے زیادہ ہے ۔

ایم کیو ایم پر تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمارے دور میں ایم کیو ایم کے مطالبات پورے نہیں ہوتے تھے تو وہ حکومت چھوڑ کر جانے کی دھمکیاں دیتے تھے ، اب مردم شماری پر ایم کیو ایم کی بات نہیں مانی گئی ، انہوں نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی مگر ہوئے نہیں ۔