مظفر آباد:وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کی پابندی کے باوجود جلسے میں شرکت اور تقریر پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) مظفرآباد نے تحریک انصاف کے 4 امیدواروں کو آج 3 بجے طلب کرلیا۔
ڈی آر او کی جانب سے چاروں امیدواروں کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عدم حاضری کی صورت میں یکطرفہ کارروائی ہو گی جو نااہلی پر ختم ہو گی۔