مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

ملک میں کورونا کے سبب مزید 32افراد جاں بحق

اسلام آباد :ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 32افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔ 24 گھنٹے میں کوروناکے مزید ایک ہزار841نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق پاکستان بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 636کوروناٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مثبت کیسزکی شرح 4.89 فیصدرہی۔ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 10 لاکھ ایک ہزار 875 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 51 ہزار 707،سندھ میں تین لاکھ 62 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 359، اسلام آباد میں 85 ہزار 230، بلوچستان میں 29 ہزار 357، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 592 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 607 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق عالمی وبا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 909 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 785، خیبرپختونخوا چارہزار 405، اسلام آباد 789، گلگت بلتستان 122، بلوچستان میں 321 اور آزاد کشمیر میں 608 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔