سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

شہباز شریف نے ریفرنڈم سے متعلق عمران خان کا بیان مسترد کر دیا

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کر کے پاکستان کے تاریخی اور آئینی موقف سے انحراف کر رہے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ جموں وکشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں شفاف آزادانہ استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق سے ہوگا، پاکستان اور کشمیر کے عوام کا یہی موقف ہے اور کشمیریوں کی مرضی اور مشاورت کے بغیر کوئی حل ان پر ٹھونسنا بھارت کی مدد کرنا اور کشمیر کاز سے غداری کے مترادف ہے۔

صدر (ن) لیگ نے مزید کہا کہ عمران خان آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کرکے پاکستان کے تاریخی اور آئینی موقف سے انحراف کر رہے ہیں۔ مسئلہ جموں وکشمیر پر پاکستان کے تاریخی موقف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔