جاں بحق دونوں بچیوں کا تعلق سندھ سے تھا۔فائل فوٹو
جاں بحق دونوں بچیوں کا تعلق سندھ سے تھا۔فائل فوٹو

جھولا گرنے سے دو چھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں

اوکاڑہ:جھولا گرنے سے دو چھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں، پولیس نے دو بچیوں کی اموات کا مقدمہ درج کرکے جھولے کے مالک عجب خان کو حراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دو چھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں، گزشتہ سال پی ایس کیو سی اے نے جھولوں کی سرٹی فکیشن لازمی قراردی ہے لیکن انتظامیہ نےسرٹیفیکیٹ کے بغیر جھولوں کی اجازت دی تو ڈی سی کو گرفتارکرنا چاہیے اور اگر کوالٹی سرٹیفیکیٹ تھا توپی ایس کیوسی اے کے ذمہ داران کو پکڑیں۔

دوسری جانب اوکاڑہ میں جھولاگرنے سے دو بچیوں کی اموات کا مقدمہ درج کرلیاگیا ، صدر پولیس نے 5نامزد 2نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ پولیس نے جھولے کے مالک عجب خان کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق دونوں بچیوں کا تعلق سندھ سے تھا۔