فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

نواز شریف سے افغان مشیرِ قومی سلامتی اورافغان وزیرِ مملکت کی ملاقات

کابل:افغان قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے افغان مشیرِ قومی سلامتی اور افغان وزیرِ مملکت نے ملاقات کی ہے۔

یہ بات افغان قومی سلامتی کونسل نے کابل سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔افغان قومی سلامتی کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان مشیرِ قومی سلامتی حمد اللّٰہ محب اور وزیرِ مملکت سید سعادت نادری نے نواز شریف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔