مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہر بڑی عید پر قربانی کی پیش گوئی کرنے والے پنڈی کے شیخ رشید کی قربانی ہونے والی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ مضبوط نہیں بلکہ کمزور ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیرکے الیکشن کو بھی ہائی جیک کرنے کیلیے حکومتی وسائل پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔