نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفرکے لیے کورونا سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے دیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی نے اندرون ملک ہوائی سفر سے متعلق جاری ہدایات میں کہا ہے کہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے۔
یکم اگست سے اندرون ملک ھوای سفر کے لیے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ھے۔
اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیئے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں— NCOC (@OfficialNcoc) July 24, 2021
این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
اس سے قبل این سی او سی کے مطابق پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لئیے احکامات جاری کر دیے تھے۔