مسلم لیگ نون کی نائب صدراور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کے افغان سفیر اور وزرا سے ملاقات پر تنقید کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا کہ اس حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہا اسی وجہ سے یہ عالمی محاذ پر مکمل ناکام ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ پاکستان کا پرُامن وجود نواز شریف کے نظریہ کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سےبات کرنا، نکتہ نظر سننا، اپنا پیغام خود پہنچانا سفارتکاری کا بنیادی جز ہے۔
واضح رہے کہ افغان قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے افغان مشیرِ قومی سلامتی اور افغان وزیرِ مملکت نے ملاقات کی ہے۔