الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت یقینی بنائے۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت یقینی بنائے۔فائل فوٹو

آزاد کشمیر انتخابات میں منظم دھاندلی ہو رہی ہے۔ شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور آزاد کشمیر انتخابات میں منظم دھاندلی ہو رہی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق شیر ی رحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا شور مچانے والے آج آزاد کشمیر میں سرے عام دھاندلی کر رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت یقینی بنائے،پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرادی ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہے جبکہ تحریک انصاف کا کیمپ ابھی تک قائم ہے، آزاد کشمیرکے حلقہ ایل اے 27 پر پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضح فرق ہے۔