مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر پولنگ کے دوران کارکنان کو ووٹ چوری پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کا رکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ شاباش میر ے بچوووٹ چوری نہ ہونے دینا‘، جان لڑا دینا مگر عوام کی امانت پر ڈاکہ نہ ڈالنے دینا۔
ووٹ چوری نا ہونے دینا! https://t.co/KW622wuewk
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2021
ایک اور پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم اور حلقوں میں موجود ن لیگ کی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
لیگی نائب صدر نے ایک اور پیغام میں کارکنا ن کو ہدایات دیں کہ دھاندلی کے حوالے سے جوبھی تصاویر یا ویڈیوز سامنے آئیں انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہیں۔