تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پیپلز پارٹی نے دو ایجنٹس لاپتہ ہونے کا الزام لگا دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز سے دو ایجنٹس لاپتہ ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کا کہنا ہے کہ پولنگ ڈے پر ہمارے ووٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے، آزاد کشمیر کے حلقہ 30سے ہمارے چیف پولنگ ایجنٹ ضرار خان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل اے نو پولنگ اسٹیشن 18سے دو پولنگ ایجنٹس لاپتہ ہوگئے ہیں ، پیپلز پارٹی نے تحریری طور پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کو آگا ہ کردیا ہے۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خونی دھاندلی کرنا چاہتی ہے،انہیں روکا نہ گیا تو یہ خون کی نہریں بہادیں گے،ایک وزیر نے الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز کرکے مہم چلائی۔