بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

جوبائیڈن شدید ترین دماغی عارضے میں مبتلا

امریکی صدر جوبائیڈن کی صحت کے حوالے سے انکشاف ہو اہے کہ وہ شدید ترین دماغی عارضے میں مبتلا ہیں جس کے باعث اہم باتیں بھول جاتے ہیں۔ وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی بیماری میں ٹھیک نہیں ہوگی بلکہ اس میں اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب بعض حلقے جوبائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن نے سی این این کے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ امریکی صدر کو صحت سے متعلق شدید قسم کی بیماری لاحق ہے اور یہ بیماری آنیوالے وقت میں بھی ٹھیک نہیں ہونے والی بلکہ اس میں اضافہ ہی ہو گا، وہ اس عہدے پر رہنے کے قابل نہیں اور انہیں فوری طور پر استعفیٰ دیدیا چاہیے۔

اس حوالے سے ایک امریکی اخبار نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر دماغی مرض کا شکار ہیں اور ان کی بیماری کو میڈیا اور عوام سے چھپایا جا رہا ہے اور درحقیقت وہ صدارتی عہدے پر قائم رہنے کے قابل ہی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہی جب جوبائیڈن کئی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی بات بھول گئے ، ایک بار تو امریکی صدر کو اپنی بات مکمل کرنے کیلئے جیب سے پرچی نکالنا پڑی۔