اسلام آباد میں قتل ہونے والی پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے کیس کے ملزم ظاہرجعفر کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے کیساتھ ہیں نہ اس جرم میں کیس کی پیروی کریں گے۔
ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے وکیل رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت میں گفتگو میں کہا کہ مرکزی ملزم کے والدین مقتولہ نور مقدم کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی اپنے بیٹے کے کسی جرم کے ساتھ نہیں۔وکیل کے مطابق والدین کا کہنا ہے کہ نہ بیٹے کیساتھ ہیں نہ اس جرم میں کیس کی پیروی کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بحالی مرکز کو سيل کرنے کا حکم ديا اور بتایا کہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔