احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

نور مقدم قتل کیس۔ ملزم کے والدین کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں ملوث ملزم ظاہر جعفرکے والدین اور ملازمین کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی پولیس نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم کے قتل میں ملوث ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور دو ملازمین کو پیش کیا ۔ وفاقی پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم ظاہر جعفرکے والدین اور ملازموں کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اپنے ایک پیغام میں بتایا تھا کہ تھراپی ورکس نامی ادارے جس سے ملزم وابستہ رہے اسے سیل کرنے کے آرڈرز جاری کردیے گئے ہیں جبکہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔