ڈاکٹر فیروز پچھلے 10 سال سے ڈاؤ یونیورسٹی سے وابستہ تھے۔فائل فوٹو
ڈاکٹر فیروز پچھلے 10 سال سے ڈاؤ یونیورسٹی سے وابستہ تھے۔فائل فوٹو

ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیروز انتقال کرگئے

سندھ بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے جس کے باعث ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیروز انتقال کرگئے۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے شعبہ ’’بے ہوشی‘‘ کے انچارج ڈاکٹر فیروز گزشتہ پانچ روز سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے جو جانبر نہ ہوسکے، ڈاکٹر فیروز پچھلے 10 سال سے ڈاؤ یونیورسٹی سے وابستہ تھے جبکہ طب کے شعبے میں ان کا 30 سال کا تجربہ تھا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں 69 ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں 209 ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے طبی عملے کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کورونا کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، بھارتی کورونا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے جس کے بارے میں تمام افراد احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔