فائل فوٹو
فائل فوٹو

 کوئٹہ میں دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زور دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی کے دروازے کے قریب دھماکہ ہوا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ، دو کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد ایف سی اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے دھماکہ پر پہنچ گئی ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جا ری ہیں۔سیکیورٹی ٹیموں نے علاقے کو بند کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔