پولیس نے عطاتارڑکوگزشتہ روزگرفتارکیاتھا۔فائل فوٹو
پولیس نے عطاتارڑکوگزشتہ روزگرفتارکیاتھا۔فائل فوٹو

عطا تارڑ کی تین ساتھیوں سمیت ضمانت منظور

گوجرانوالہ:عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کی تین ساتھیوں سمیت ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما عطاتارڑ اوران کے تین ساتھیوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ضمانت منظورکرتے ہوئے لیگی رہنما کو ساتھیوں سمیت رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے پولیس نے عطاتارڑکوگزشتہ روزگرفتارکیاتھا ،عطاتارڑپرسرکاری افسران کےساتھ مزاحمت اورکارسرکارمیں مداخلت کاالزام تھا۔