شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو
شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

میں خلائی نہیں،زمینی وزیر داخلہ ہوں۔شیخ رشید

اسلام آباد۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نادرا میں شناختی کارڈ کی تجدید اور تصیحح کا نیا سسٹم جلد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بنائے گئے 840بلاک شناختی کارڈزکومسترد کردیا گیا ہے، غیر قانونی طور پاکستان میں مقیم افراد14اگست تک ملک چھوڑ دیں ،اور اگر وہ14اگست تک آن لائن اپنے ویزے کی تجدید کے لیے درخواست دیتے ہیں توان کی فیس معاف کردیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ افغان بارڈ ر پر 90فیصد باڑ لگانے کا عمل مکمل ہوچکا ہے،افغان آرمی کے جن 45اہلکاروں کو پناہ دی گئی ہے ا ن کو باعزت طریقے سے واپس کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں، فوج کے خلاف بدزبانی کرتے ہیں، وہ کبھی اقتدار میں نہیں آسکتے،نوازشریف کو جنرل جیلانی سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا،وہ اینٹی آرمی ،اینٹی اسٹیبلشمنٹ اوراینٹی عمران خان ہیں، باہرسے تقریریں نہ کریں،واپس آناچا ہتے ہیں توچارٹرڈطیارہ بھیجنے کیلئے تیارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی تنہا حکومت بنانے جارہی ہے،آئندہ انتخابات میں پوری کوشش ہوگی کہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہو،پیپلزپارٹی نے الیکشن میں بوریاں بھرکرنوٹ خرچ کیے،پیپلزپارٹی نے پیسہ خرچ کرکے2تین سیٹوں میں اضافہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے،وزیر داخلہ بننے کا مطلب یہ نہیں کہ اپنی اوقات بھول جاﺅں،میں زمینی وزیر داخلہ ہوں، خلائی وزیر داخلہ نہیں ہوں،بارڈر پر جاﺅں گا، فوجیوں کے ساتھ کھانا کھاﺅ ں اور چائے پیوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نور مقدم کے قتل میں گرفتارکیے گئے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈا ل دیے گئے ہیں،اس کیس میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، چین والا نظام یہاں ہونا چاہیے، کرپٹ افراداور قاتلوں کو سزائے موت ہونی چاہیے۔