سعودی عرب کی جانب سے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیلیے بڑی پابندی عائد کر دی گی ، وزارت داخلہ کے مطابق یکم اگست تک ویکسین نہ لگوانے والوں پر سرکاری جگہوں ، تقریبات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی ۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ مقامی اور غیر ملکی ، سرکاری یا نجی ادارے کا ملازم سمیت خواہ کوئی بھی ہو اس پر ان تمام پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔تمام معاشی ، کمرشل ، ثقافتی ، سیاحتی ، تعلیمی ، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں ایسے افراد کو شامل ہونے کی اجازت جن کی ویکسی نیشن ہو چکی ہو ، اس سے قبل گزشتہ ہفتے سعودی حکومت ویکسین نہ لگوانے والوں کیلیے شاپنگ مالز اور ریستوران جیسی عوامی جگہوں پر یکم اگست سے داخلہ ممنوع کرنے کا اعلان کر چکی ہے ۔
یکم اگست کے بعد سے ریستوران ، کیفے ، حجام ، بیوٹی سیلون سمیت پارٹی ہالز میں داخلے کیلیے کورونا سے بچاؤ کی دونوں ڈوز لگوانا لازمی ہیں ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا سے بچائو کی دو کروڑ چالیس لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں ۔