اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشوارے طلب کرلیے۔سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا بیان حلفی بھی جمع کرانے کا بھی حکم جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کویاددہانی کا مراسلہ ارسال کر دیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی آمدنی اخراجات اور واجبات کی تفصیلات بھی29اگست تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔