مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے 35 سے پارٹی امیدوار اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
گزشتہ روز آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حلقہ ایل اے 35 جموں 2 (گوجرانوالا) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجر نے دھمکی دی تھی کہ اگر انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مدد کیلیے بھارت کو پکاریں گے۔اس پر اب ن لیگ نے اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
نوٹس میں اسماعیل گجر سے 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ن لیگ کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ جواب جمع نہ کرانے پر ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔