شہزاد اکبر نےنذیر چوہان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرا دیا۔فائل فوٹو
شہزاد اکبر نےنذیر چوہان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرا دیا۔فائل فوٹو

رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور

لاہور۔عدالت نے وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبرکی درخواست پرگرفتارکیے گئے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس نے کینٹ کچہری میں رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو پیش کیا، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رکن اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے حکم دیا کہ نذیر چوہان اگر کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے، بصورت دیگرانہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج کر10 اگست کو پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے  جوہر ٹاؤن سے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو حراست میں لیا ہے، نذیر چوہان کی گرفتاری وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت ہوئی ہے۔ پولیس نے نذیر چوہان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ رکن پنجاب اسمبلی کو تفتیش اور وائس میچنگ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ نے نذیر چوہان کی گرفتاری پر تشویش کا اظہارکیا ہے، گروپ کے ارکان نے معاملے پر سیاسی اور قانونی لائحہ عمل کے لئے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔