وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق فیصل چوہدری سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے مقدمات میں پیش ہوتے تھے ،فیصل چوہدری وفاقی وزیر فواد چوہدری کے چھوٹے بھائی ہیں ، فیصل چوہدری نے کہا کہ نجی پریکٹس کرنا چاہتا ہوں اس لیے عہدہ چھوڑا۔
واضح رہے کہ چوہدری فیصل حسین فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں۔