اسلام آباد۔سیشن عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفرکے والدین کی پولیس کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے سیشن جج ویسٹ کامران بشارت مفتی نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے ریمانڈ کے آرڈرکو کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی مسترد کی۔
مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفراور والدہ عصمت نے عبوری ضمانت کے باوجود گرفتاری پر پولیس کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست دائرکی تھی۔
سیشن عدالت نے فیصلہ سنایا کہ 24 جولائی کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانت ہوئی،لیکن مچلکے جمع ہی نہیں ہوئے تو پولیس کیسے معلوم ہوگا کہ ضمانت ہوچکی، بینک بند ہونے کی صورت میں ملزمان عدالت کے اکاؤنٹنٹ کو رقم جمع کرا سکتے تھے، لہذا حبس بے جا میں رکھنے اور ریمانڈ آرڈر کے خلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے۔