اسلام آباد۔ عدالت نے سابق سفیرکی بیٹی نور مقد م کے قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جعفر کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی،ملزم ظاہر جعفر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو لاہور لے کر جانا ہے اورسی سی ٹی وی کا فرانزک کرانا ہے، تین روز کا مزید ریمانڈ دیا جائے۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ اگر کوئی فرانزک ٹیسٹ کرانا ہے تو تصویر لے کر کروا لیں۔بعدازاں عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم ظاہر جعفر کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔