ساجد سدپارہ اپنے والد علی سدپارہ اوران کے ساتھیوں کی لاشوں کی تلاش اورانہیں واپس لانے کے مقصد سے دوبارہ کے ٹو پر پہنچے ہیں۔

علی سدپارہ کے بیٹے نےدوسری بار K2 سر کرلی

سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران ہلاک ہونے والے پاکستانی کوہِ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے دوسری بار کے ٹو سر کرلی۔

ساجد سدپارہ کے ہمراہ کینیڈین فوٹو گرافراورفلم میکر ایلیا سیکلی اورنیپال کے پسنگ کاجی شرپا نے بھی کے ٹوکو سرکیا۔ان تینوں کوہِ پیماؤں نے آج صبح 7 بج کر پینتالیس منٹ پر کے ٹو کو سرکیا۔

ساجد سدپارہ اپنے والد علی سدپارہ اوران کے ساتھیوں کی لاشوں کی تلاش اورانہیں واپس لانے کے مقصد سے دوبارہ کے ٹو پر پہنچے ہیں۔

کوہ پیما ساجد سدپارہ نےدوسری بارکے ٹو سر کرلیا، کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیرآکسیجن کے ٹو سر کیا۔

کوہ پیما ساجد آج والد علی سدپارہ کا جسد خاکی نکالنے کی کوشش کریں گے، گزشتہ 2 روز کے دوران 21 کوہ پیماؤں نے کےٹو کو سرکیا ہے۔