اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائل فوٹو
اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائل فوٹو

جمشید دستی نے خاموشی سے نکاح کرلیا

عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے خاموشی سے نکاح کر لیا مگر ان کی رخصتی آئندہ برس ہو گی ۔

جمشید دستی گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نکاح کی تصدیق بھی کی ،ان کے نکاح گزشتہ روز سادگی کے ساتھ  پشاور کے مہمند قبیلے کی خاتون سے ہوا ۔

جمشید دستی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو 10 ہزار روپے حق مہر  لکھ کر دیا ہے ، جبکہ محترمہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہے ۔

واضح رہے کہ جمشید دستی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2021 میں شادی کر لیں گے مگر پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی بہت ہے ، رخصتی اس حکومت کے رخصت ہونے کے بعد کریں گے ،ان کا اب بھی یہی کہنا ہے کہ دعا کریں یہ حکومت چلی جائے تو رخصتی کروں ، مہنگائی کے باعث ولیمے میں دال کھلانے کے پیسے بھی نہیں ۔