وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان سے فون پر آپ کی براہِ راست بات چیت کی اگلی نشست انشاء اللہ یکم اگست بروز اتوار کی سہ پہر کو ہو گی۔
#آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ
وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فون پر آپکی براہِ راست بات چیت کی اگلی نشست – انشاء اللہ
یکم اگست – اتوار کی سہ پہر –
آپکے سوالات اور وزیراعظم کے جواب
وزیراعظم سے آپکی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائیگی pic.twitter.com/YfxOs9DIlt— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 28, 2021
سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وزیر اعظم سے آپ کی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشرکی جائے گی، شہری 0519224900 پر وزیر اعظم عمران خان سے بات کر سکیں گے۔