خاتون نے ایک ماہ قبل مردان کے ہسپتال سے نومولود کو اغوا کیا تھا۔فائل فوٹو
خاتون نے ایک ماہ قبل مردان کے ہسپتال سے نومولود کو اغوا کیا تھا۔فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں دو قبائلی رہنمائوں کو قتل کردیا گیا

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سرگرداں چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو قبائلی رہنمائوں کو قتل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والے قبائلی رہنماؤں کی شناخت ملک صاحب رحمان اور ملک خیر اللہ کے نام سے ہوئی۔واقعے کے بعد فیلڈر گاڑی میں سوار مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ میران شاہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق پولیس واقعے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔