میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو
میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو

نذیر چوہان نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا۔ شہزاد اکبر

وزیراعظم عمرا ن خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کی گرفتاری پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا اور اس کا برملا پرچار کیا ، نذیر نے جھوٹی مہم چلائی جس سے میری اور میرے اہل خانہ کی جان کو خطرہ لاحق ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہزاد اکبرکا کہناتھا کہ میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی ، پولیس اورایف آئی اے نے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا، تفتیش میں الزام ثابت ہونے پر نذیر چوہان کو گرفتار کیا گیا ، امید ہے کہ عدالت سے مجھے انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری اپنے حق کیلئے کھڑا ہو گا تو شدت پسند عناصر کو شکست ہو گی ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل نزیر چوہان کو ریس کورس پولیس کی جانب سے گرفتارکیا گیا اورانہیں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ،عدالت نے نذیر چوہان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کر لی تھی ۔ اس کے بعد گزشتہ روز ایف آئی اے نے نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا تھا۔