آزاد جموں و کشمیر کیلیے مخصوص نشستوں پرانتخاب دو اگست کی صبح 10بجے اسمبلی ہال مظفر آباد میں ہوگا،8مخصوص نشستوں پر 22امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خواتین کی پانچ نشستوں پر دس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، خواتین کی پانچ نشستوں پر تقدیس گیلانی ، عنبرین ترک ، امتیاز نسیم ، صبیحہ صدیق، شازیہ اکبر، شاہین ڈار ، شگفتہ کاظمی ، نبیلہ ایوب ، نثاراں عباسی اور صدف شیخ نے کاغذات جمع کرائے ۔
ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست پر رفیق نیئر، محبوب حسین ، صاحبزادہ ذوالفقار اور منظر بشیر امیدوار ہیں ، علماو مشائخ کی ایک نشست پر مظہر سعید، سلیم چشتی ، فضل رسول اور عتیق الرحمان امید وار ہیں ، اوور سیز کشمیریوں کی ایک نشست پر مصدق خان ، محمد اقبال ، حافظ طارق اور مرزا تنویر نے کاغذات جمع کرایے ۔