سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچا دیا گیا۔
فرانزک لیبارٹری میں ملزم کی رہائش گاہ سے لی گئی ویڈیو کا فرانزک تجزیہ کیا جائے گاجبکہ فرانزک ٹیم ویڈیو میں موجود ملزم ظاہرجعفر کی شناخت سے متعلق تجزیہ کرے گی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو مزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ملزم ظاہرجعفر کو 31 جولائی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ روزنجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کر نے کے بعد سب سے پہلے اپنے والد کو کال کی اور گھر آنے کیلئے کہا اور اس کے بعد اپنے والد کے دوست کو بھی کال کی ۔