پنجاب فرانزک سائنس لیب میں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیاہے جس کے بعد پولیس ملزم کو دوبارہ اسلام آباد لے کر روانہ ہو گئی ہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ٹیسٹ سے قبل ملزم ظاہر جعفر بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا ، ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین کی جانب سے کیا گیا جس دوران اس سے 20 سوال پوچھے گئے ، ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوائی جائے گی، لیب میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی فرانزک کیا گیا ، ٹیسٹ کے دوران ملزم مختلف حیلے بہانے کرتا رہا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا ملزم ظاہر نے نورمقدم کو قتل کرنے کے بعد سب سے پہلے اپنے والد اور پھر اپنے والد کے دوست کو فون کیا ۔ ظاہر واردات کے بعد صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلیے اپنے دوستوں کو فون کر کے بلاتا رہا اور ان سے کہتا رہا کہ ڈاکوآ گئے ہیں اوراس کی جان کو خطرہ ہے ۔