ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، اس بات کا اعلان انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ طاہر مشہدی 3 دفعہ سینیٹر اور منتخب ناظم بھی رہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے طاہر مشہدی کو ویلکم کرتے ہیں، امید ہے کہ یہ پارٹی کے لیے فائدہ مند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی زمانے میں کراچی کو سفری رسک قرار دیا جاتا تھا، شہر کو دہشت گردی کی وجہ سے خطرناک کہا جاتا تھا۔
صدر پی پی سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ جو ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں انہوں نے پہلے کچھ نہیں کیا۔اس موقع پر طاہر مشہدی نے کہا کہ زیادہ سوچ کے بعد پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نفرت کو نفرت سے ختم نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی سب ثقافتوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔طاہر مشہدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری پاکستان کے لیے کوشاں ہے، کراچی کو پیپلز پارٹی نے بنایا، صحت کی مثالی سہولتیں دیں۔