گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے۔فائل فوٹو

سم بند کرنے کی تجویز۔ویکسینیشن سینٹر پر عوام کا جم غفیر لگ گیا

کراچی۔سندھ حکومت کی کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز پرویکسینیشن سینٹر پر عوام جم غفیر لگ گیا،شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے صبح سویرے ہی ایکسپو سینٹر پہنچ گئی جہاں سانو فارم کا اسٹاک ختم ہو گیا،،اس موقع پر خواتین اور مردوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں،سیکڑوں افراد مایوس لوٹ گئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ 88 ہزار سے زائد لوگوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی۔  یاد رہے  کہ سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سِم بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب سول ہسپتال میں کورونا ایس او پی کی دھجیاں اُڑا دی گئیں ،انتظامیہ کی جانب سے سماجی فاصلے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن کیلئے آنے والوں کا رش لگا ہوا ہے اور کورونا ایس اوپیز  بری طرح نظر انداز ہورہی ہیں۔