ریت سے نکالنے کے دوران جہاز کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمے داری کمپنی کی ہوگی۔ترجمان کے پی ٹی

 کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے والا ٹگ بھی خراب ہوگیا

کراچی کے ساحل سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ سے سارا تیل نکال لیا گیا جبکہ اسے وہاں سے نکالنے کے لیے آنے والا ٹگ خود بھی خراب ہوگیا اور پورٹ پرکھڑا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  مشیر برائے وزارت میری ٹائم افیئرز محمود مولوی نے کہا ہے کہ جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے تین  اسپیشل ٹگز آئندہ چند روز میں کراچی پہنچیں گے ، جو ٹگ جہاز نکالنے پہنچا تھا وہ خود خراب ہو کر پورٹ پر کھڑا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ جہاز کے مالک نے جہاز کے معاملات دیکھنے کے لیے اپنا ایجنٹ مقرر کردیا ہے ، ریت سے نکالنے کے دوران جہاز کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمے داری کمپنی کی ہوگی۔ترجمان کے پی ٹی کے مطابق ساحل پر ہینگ ٹونگ 77 کارگو جہاز 21 جولائی سے  پھنسا ہوا ہے جسے کراچی پورٹ پر کوئی جگہ الاٹ نہیں کی گئی تھی، جہاز کا انجن کمزور ہونے کی وجہ سے جہاز اونچی لہروں کے باعث ساحل پر آگیا۔

خیال رہے کہ کراچی بندرگاہ انتظامیہ( کے پی ٹی) کے مطابق اس جہازکے لنگر ٹوٹ گئے تھے اس لیے یہ ساحل کے ساتھ آلگا،لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں “مے ڈے کال” دی جاتی ہے۔