جہانگیر خان ترین گروپ کے رہنما نذیر چوہان پولیس کے ہتھے چڑھتے ہی دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے انہیں پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورمیں داخل کر لیا گیا۔
جہانگیر خان ترین گروپ کے رہنما نذیر چوہان کو دل کی تکلیف کےباعث پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایاگیا جہاں مختلف ٹیسٹوں کےبعد انہیں داخل کرلیاگیا۔
پولیس انتظامیہ نے نذیرچوہان کو ہسپتال منتقل کیا، نذیرچوہان نے شہزاد اکبر سے معافی مانگ لی۔ کہتے ہیں میرے بیان سےشہزاد اکبرکی دل آزاری ہوئی تومعذرت خواہ ہوں،پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں۔
دوسری جانب مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج نذیرچوہان سے رابطہ کیا اوران کی خیریت دریافت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن نے دونوں شخصیات کے درمیان رابطے میں اہم کرداراداکیا۔