کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے موبائل ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان ،ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب کی جانب سے موبائل ویکسینیشن وین کا افتتاح کر دیا گیا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یکم اگست کو سندھ میں 2 لاکھ 11ہزار افراد نے ویکسینیشن کرائی، لوگ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ویکسینیشن کرانے کے قائل ہو رہے ہیں، ہم سوچ رہے تھے موبائل ویکسینیشن سینٹر بنائیں گے تو شہریوں کو مزید آسانی ہوگی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹرکے بعد 11 مختلف سینٹر 24 گھنٹے ویکسینیشن کر رہے ہیں، دو اگست کا ہدف سوا 2 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹاسک فورس کو ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 87 فیصد افراد کی ویکسینیشن نہیں ہوئی۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی مشاورت سے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا۔