ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

نذیر چوہان کی درخواست ضمانت مسترد

سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی درخواست ضمانت  پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی، ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

تفصیلات کے مطابق نذیر چوہان نے سائبر کرائم کے مقدمے میں ضمانت کے لیے دور وز قبل درخواست ضمانت دائرکی گئی تھی جس پرآج ایڈیشنل سیشن جج راشد پھلروان نے سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو بعدازاں سنا دیا گیا۔ رکن اسمبلی کی درخواست میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کو فریق بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ31جولائی کو ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج کیے گئے مقدمے میں رکن اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان کی عدالت میں پیش کیاتھا اوران کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے رکن اسمبلی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاتھا۔