صوبائی دارالحکومت لاہور میں چار بچیوں کو مبینہ طور پراغوا کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ ہنجروال کی حدود سےچاربچیاں مبینہ طور پراغوا ہوگئی ہیں، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس نے انعم اور کنیزہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بچیوں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے، پولیس حکام کا خدشہ ہے کہ بچیوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچیوں کو اورنج لائن ٹرین اسٹیشن پردیکھا گیا تھا بچیوں کے پاس موجود موبائل فون بھی بند ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے معاملےکا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہورسے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرا کر والدین کےحوالے کیا جائے جبکہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتارکرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔