ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل بینظیر لاکھو نامی لڑکی نے اپنی پسند سے رجب انڑ نامی نوجوان سے شادی کی تھی ۔
ٹھٹھہ پولیس کے مطابق بینظیر لاکھو کواس کے والد نے برادری کے معززین کے ذریعے واپس گھر بلوایا تھا۔ بعدازاں والد حمزہ لاکھو نے اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹی کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قریبی نہر میں ڈبو کر ہلاک کردیا۔
اس حوالے سے پولیس نے مقتولہ کے شوہر رجب انڑ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کے والد حمزہ لاکھوکو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔