اسلام آباد کے علاقے ایف11سیکٹر میں واقع کچرے کے ڈھیر سے خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بوری میں سے ملنے والی خاتون کی لاش کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔با خبر ذرائع کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم ہوگیا اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔