’ارطغرل غازی‘ کے پروڈیوسر محمد بوزداغ نے مداحوں کو اطلاع دی۔فائل فوٹو
’ارطغرل غازی‘ کے پروڈیوسر محمد بوزداغ نے مداحوں کو اطلاع دی۔فائل فوٹو

’ارطغرل غازی‘کے ماموں کا کرادار ادا کرنے والے اداکار انتقال کرگئے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار حسین اوزے انتقال کر گئے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک سیریز ارطغرل غازی میں 62 سالہ اداکار حسین اوزے نے ڈرامے میں’ارطغرل‘ کے ماموں کا کردار ادا کیا تھا۔سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے پروڈیوسر محمد بوزداغ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ شئیر کرکے دنیا بھر میں موجود مداحوں کو حسین اوزے کے انتقال سے متعلق اطلاع دی ہے۔