اسلام آباد۔چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کے معاملے پر ایف آئی اے نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 15رہنماؤں کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کو ملزم کے فون سے پاکستان پیپلزپارٹی کے 15رہنماؤں سے رابطے کا ریکارڈ ملا ہے جس پر ایف آئی اے کے سائبر سرکل نے ان رہنماؤں کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
ایف آئی اے نے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ ، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ، ارکان اسمبلی شہلا رضا ، ناز بلوچ ، نفیسہ شاہ ، شاہدہ رحمان ، قادر مندخیل ، قادر پٹیل کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں طلب کرلیا ہے ، تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔