اسلام آباد۔ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں شرکا کی اکثریت نے اسکول کھلنے رکھنےکی تجویز دی ہے جب کہ سندھ نے متاثرہ اضلاع میں اسکول بند رکھنے کی تجویز دی۔اس کے علاوہ اجلاس میں بورڈ امتحانات بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے، اس کے بعد صورتحال کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، 8 اگست کو کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، صورتحال کی بہتری پر فوری طور پر انٹر سال دوئم کے باقی ماندہ امتحانات کو مکمل کیا جائے گا۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ ہوا کہ بورڈ امتحانات جاری رکھے جائیں گے، سندھ میں تعلیمی ادارے آٹھ اگست تک بند رہیں گے، سندھ کے علاوہ ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند نہیں کئے جائیں گے، اور 50 فیصد حاضری کے ساتھ کلاسیں جاری رکھی جائیں گی، تاہم تعلیمی اداروں کے اسٹاف کی سو فیصد ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے گی۔